Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف سے روس کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، افغان صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔روس کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابولوو نے افغان صورتحال، سرحدی انتظام کی خصوصی پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔

ضمیر کابولوو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی علاقائی استحکام کے لیے کاوشیں انتہائی قابل قدر ہیں۔ پاکستان سے ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت کے لیے پرعزم ہیں جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام علاقائی ممالک سے دوطرفہ سطح پر مفید تعلقات کی روایت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ روس کے ساتھ طویل المیعاد کثیر الجہتی تعلقات کا خواہشمند ہیں۔ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں۔ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط عالمی نقطہ نظر ضروری ہے۔

Related posts

اللہ نے شریف خاندان کو ذلیل و رسوا کیا، فیاض الحسن چوہان

Rauf ansari

وزیر خارجہ کا کرتارپور راہداری کھولنے کے اقدام کا خیر مقدم

ibrahim ibrahim

کوئٹہ: موٹرسائیکل میں نصب بم برآمد، ایک دہشت گرد گرفتار

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment