Urdu
تازہ ترین دنیا

روسی فوجی کیف میں داخل، صدارتی محل پر حملے کا امکان

کیف : روسی افواج یوکرین دارلحکومت میں کیف میں داخل ہوگئی ہے۔ روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرینی فوج بغاوت کرتے ہوئے قیادت کو گرفتار کرلے ۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق روسی فوج یوکرین کے دارالحکومت کیف کے میدان اسکوائر سے آگے نکل گئی ہے۔ روسی فوج جلد صدارتی محل پر حملہ کرسکتی ہیں ۔روس کے صدرپیوٹن نے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ یوکرین کی فوج اپنی حکومت کے خلاف ہتھار اٹھائیں اور قیادت کو گرفتار کریں۔

روس کے صدر پیوٹن نے بیلارس کے صدر کی منسک میں یوکرین سے مذزاکرات کی تجویز قبول کرلی ہے۔روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے بھی کہا ہے کہ اگر یوکرین کے فوجی ہتھیار ڈال دیں تو مذاکرات ہوسکتے ہیں جبکہ یوکرین کی فوج کا کہناہےکہ وہ دارالحکومت کے باہر روسی افواج سے لڑ رہی ہے۔یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہاہے کہ وہ روس کے ہدف ہیں۔ لیکن جان دینے کیلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب پوپ بینڈکٹ نے روسی سفارتخانے کا دورہ کیا اور روسی سفیرسے یوکرین پر ماسکو کے حملے پرتشویش کا اظہار کیا جبکہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ملکوں کے سربراہان نے روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت کی۔ روس میں ہونے والی گراں پری منسوخ کردی گئی ہے۔ جبکہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی تمام فیڈریشنز پر زور دیاکہ وی روس اور بیلا رس میں تمام پروگرامز منسوخ کردے۔

Related posts

دوسرا ٹی 20، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 173 رنز کا ہدف

Hassaan Akif

رانا شمیم کیس: کردار کشی روکنے اور چار وزرا کی نااہلی کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ

Hassam alam

آسٹریلیا میں عام انتخابات، اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کامیاب

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment