Urdu
کھیل

پہلاون ڈے:جنوبی افریقا نے بھارت کو31 رنزسے ہرادیا

پارل میں جنوبی افریقا نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت کواکتیس رنزسے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پردوسو چھیانوے رنز بنائے۔ پلیئرآف میچ وان ڈاسن نے ایک سوانتیس اورکپتان تیماباووما نے ایک سودس رنز اوردوسو چاررنز کی فتح گر شراکت بنا ئی اور بھارتی ٹیم کونو وکٹوں کے نقصان پردوسوپینسٹھ رنزتک محدود رکھا۔

پارل میں بھارت کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کا ٹاس جیت کرجنوبی افریقانے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اڑسٹھ رنز پرتین ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں جن من ملان، ڈی کوک اور ایڈن مرکرم آؤٹ ہوگئے۔ وان ڈیرراسی اورکپتان تیماباووما نے اس مرحلے پردوسوچار رنز کی فتح گر شراکت قائم کی۔ باووما ایک سودس رنز بناکرآؤٹ ہوئے اورمین آف دی میچ وان ڈاسن نے ناقابل شکست ایک سوانتیس رنز چھیانوے گیندوں پرنوچوکوں اور چارچھکوں کی مدد سے بنائے۔

جنوبی افریقا نے چاروکٹوں کے نقصان پردوسوچھیانوے رنز اسکورکیے۔ بھارت کے جسپریت بمرا نے دووکٹیں لیں۔ دوسوستانوے رنزہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں نووکٹیں کھوکر دوسوپینسٹھ رنزبناسکی۔ شیکھر دھون اناسی، ویرات کوہلی اکیاون اورشردل ٹھاکرنے پچاس رنزبنائے۔ جنوبی افریقا کے تبریزشمسی، پھیلک وایو اورلونگی این گیدی نے دو،دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

Related posts

آسٹریلیا کا14رکنی وائٹ بال اسکواڈ پاکستان پہنچ گیا

ibrahim ibrahim

کامن ویلتھ گیمز: آسٹریلیا نے میڈلز کی ففٹی کر لی

Hassam alam

فیفاورلڈ کپ کے لیے 24 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت

Hassam alam

Leave a Comment