Urdu
کھیل

جوہانسبرگ ٹیسٹ:جنوبی افریقانےبھارت کوشکست دیدی

جوہانسبرگ میں جنوبی افریقانے بھارت کودوسرے ٹیسٹ میں سات وکٹوں سےشکست دیدی۔ تین میچوں کی سیریزایک ایک سے برابر ہوگئی۔ فاتح پروٹیزٹیم نے دوسو چالیس رنز کا ہدف تین وکٹیں گنواکرپورا کرلیا۔ کپتان ڈین ایلگرناقابل شکست چھیانوے رنزبنا کر مین آف دی میچ قرار دیے گئے۔

جوہانسبرگ میں دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے پہلی اننگ میں دوسو دو اور جنوبی افریقا نے دوسوانتیس رنزبنائے اور پہلی اننگ میں ستائیس رنزکی برتری حاصل کرلی۔ بھارتی ٹیم دوسری باری میں دوسو چھیاسٹھ رنز پرآؤٹ ہوئی اور میزبان پروٹیزٹیم کوفتح کےلیے دو سوچالیس رنزکا ٹارگٹ دیا۔ تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقا نے دو وکٹ پر ایک سواٹھارہ رنزبنائے تھے اور انہیں فتح کےلیے مزیدایک سوبائیس رنز کی ضرورت تھی۔

چوتھے دن بارش کے باعث کھیل تین گھنٹے تاخیرسے شروع ہوا۔ میزبان ٹیم نےمزید ایک وکٹ گنواکرمطلوبہ ہدف عبورکرلیا۔ ڈین ایلگراور وان ڈیر ڈوسن نے اٹھاسی رنز کی شراکت سے منزل آسان کردی۔ ڈوسن چالیس رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ کپتان ڈین ایلگر چھیانوے اور تیما بوواما تئیس رنزبناکر ناقابل شکست رہے ایلگرکو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جنوبی افریقا سات وکٹوں سے جیت گیا تین میچزکی سیریز ایک ایک سے برابرہوگئی۔ فیصلہ کن ٹیسٹ گیارہ جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

لاہورٹیسٹ: ٹاس جیت کرآسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

ibrahim ibrahim

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ روکنےکی بھارتی سازشیں

ibrahim ibrahim

دوسرا ٹی20:آسٹریلیا نے سری لنکا کوسپراوور میں ہرادیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment