ایم کیو ایم سے طویل مدتی پارٹنر شپ چاہتے ہیں،سعد رفیق

کراچی: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم سے طویل مدتی پارٹنر شپ چاہتے ہیں کسی بات پر اختلاف رائے نہیں ہے کے سی آر کو سی پک کے تحت مکمل کیا جائیگا ریلوے واقعے میں ملوث ملزمان کونشان عبرت بنائینگے مزید جانتے ہیں۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ایم کیوایم کے عارضی مرکزبہادر آباد پہنچے وفاقی وزیر آئی ٹی امین حق اورعامرخان سمیت دیگر نے استقبال کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کیوکے ساتھ کسی بات پر اختلاف رائےنہیں ہے تیرہ مہنوں معاملات حل نہیں ہوسکتے خاتون سے زیادتی کرنے والوں نشان عبرت بنائنگے۔وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ ریلوے کے پاس سرکلر ریلوے کو بنانے کےلئےپیسے نہیں ہے یہ پراجیکٹ سی پیک کے تحت بنایا جائےگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا ایم کیو ایم کے ساتھ طویل مدتی پارٹنر شپ رکھنا چاہتے ہیں یم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ ھم نے وزیر ریلوے سے کے سی آر پراجیکٹ کو جلد مکمل کیا جائے دونوں جماعتوں کے دوران تمام مسائل کے حل کے لئے کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More