Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سعد رفیق اور لیاقت بلوچ کے درمیان تحریک عدم اعتماد پرتبادلہ خیال

لاہور: مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے جماعت اسلامی کےمرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال،عدم اعتماد کی تحریک اورقومی اقتصادی حالات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے درمیان ملاقات میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر گفتگو ہوئی ۔خواجہ سعد رفیق نے عدم اعتماد کی تحریک کیلئے سنجیدہ کوششوں سے آگاہی دی ۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے عدم اعتماد آئینی اور جمہوری راستہ ہے۔وزیراعظم عمران خان کیلئےابھی بھی راستہ موجود ہےاستعفی دیں۔عوام کوشفاف اورغیرجانبدارانہ انتخاب کاحق دیا جائے۔

Related posts

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کے شریک ملزم علی احمد خان پر فرد جرم عائد

Hassam alam

پی ٹی آئی رکن اسمبلی جویریہ کو جان سے مارنے کی دھمکی، شوہر کیخلاف مقدمہ درج

Hassam alam

امریکہ کا روسی تیل کی خریداری بند کرنے کا فیصلہ

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment