Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیر اعظم نے نیب کو گھر کی لونڈی بنارکھا ہے،سعید غنی

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے نیب کو گھر کی لونڈی بنارکھا ہے اور ادارے کو اپنے ماتحت لانے کیلئے نئے قوانین لائے جارہے ہیں، وزیر اعظم کا مہنگائی پیکج قوم کے ساتھ مذاق ہے ملیر میں نوجوان کا قتل افسوس ناک ہے، سندھ حکومت مظلوم خاندان کے ساتھ ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ملیر ایکسپریس کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔ گنے کی قیمت250 روپے فی من رکھی گئی ہے، 15 نومبر سے کرشنگ شروع ہونا تھی ۔

صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے بتایا کہ اجلاس میں ویسٹ انرجی پالیسی کا مسودہ پیش کردیا گیا ہے۔ پالیسی کا مقصد شہروں سے صفائی کو یقینی بناناہے۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گندم کی پیداوار آبادی کے تناسب سے زیادہ ہے, کرپشن کو روکنے کےلیے نیک نیتی نہیں کرپٹ افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی۔

Related posts

انٹربینک میں ڈالر 72پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے مہنگا

Rauf ansari

سیاسی بدروحوں کے علاج کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے، رانا ثناء اللہ

Rauf ansari

ملکی حالات محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے، چوہدری شجاعت

Hassam alam

Leave a Comment