Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

لاکھوں لوگوں کی چھتیں توڑنے سے انسانی المیہ جنم لے گا، سعید غنی

حیدر آباد: وزیر اطلاعات و لیبر سعید غنی نے کہا ہے کہ چھتیں توڑنے سے انسانی المیہ جنم لے گا۔ ستر برس میں قائم کی گئی غیر قانونی بستیوں اور بلڈنگس کے متعلق فیصلے کیلئے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے۔

حیدرآباد میں صحافیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ہم نسلہ ٹاور توڑ دیں گے کیونکہ حکومت عدلیہ کا حکم ماننے کی پابند ہے۔ مجھ پر جبر کریں گے کہ اسیمبلی ممبر، منسٹر ہوں اور لوگوں کے گھر توڑوں یہ میں نہیں کرسکتا لاکھوں لوگوں کی چھتیں توڑنے سے انسانی المیہ جنم لے گا۔

سعید غنی نے تجویز دی کہ سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے جو غیرقانونی عمارتوں اور آبادیوں کے بارے میں تعین کرے کہ کیا کرنا ہے۔

Related posts

اسمبلی ارکان کو کروڑوں روپے کی پیشکشیں کی جارہی ہیں،عمران خان

ibrahim ibrahim

نواز شریف پاکستان آئیں گے تو جیل جائیں گے، فیاض الحسن چوہان

Nehal qavi

وفاقی وزیر شبلی فراز پر نامعلوم افراد کا حملہ

Hassaan Akif

Leave a Comment