وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے اردن کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیئے بھیجی جانے والی امداد وصول کی۔
سعید غنی نے کراچی ایئرپورٹ پر اردن کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے بھیجی جانے والی امداد وصول کی۔ اس موقع پر اردن کے پاکستان میں متعین سفیر کے علاوہ پی ڈی ایم اے کے اعلٰی افسران اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔
سعید غنی نے اردن کے عوام اور حکومت کا اس مشکل گھڑی میں ساتھ دینے اور امدادی سامان بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس کہ اس وقت جب پاکستان ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے اردن کے عوام اور حکومت کی جانب سے ان کا ساتھ دینا قابل ستائش ہے۔ سعید غنی پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے اردن کے عوام اور حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔