اسلام آباد: وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نےکہاہے کہ سندھ میں گورنر راج کا نفاذ پاگل پن ہوگا۔ خراب کارکردگی پر پنجاب، کے پی میں گورنر راج لگانا چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےسعیدغنی نےکہاپی ٹی آئی کے ناراض ارکان کی تعداد چوبیس نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ ہے۔ خان صاحب کا جانا ٹھہرگیاہے۔نیازی سلطنت کا خاتمہ ہورہاہے.
ان کا کہنا تھا کہ اب اگر اسی کابینہ کو اگلی حکومت میں شامل ہونے کا کہہ دیا جائے تو فواد چوہدری اور شیخ رشید بھی عمران خان کیخلاف ووٹ ڈالیں گے۔اب بوکھلائے وزراء اوٹ پٹانگ بیانات دے رہے ہیں۔چول وزراء کو مشورہ ہے کہ عمران خان سے جان چھڑا کر قوم سے معافی مانگ لیں۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ اب بوکھلائے وزراء اوٹ پٹانگ بیانات دے رہے ہیں۔ چول وزراء کو مشورہ ہے کہ عمران خان سے جان چھڑا کر قوم سے معافی مانگ لیں۔
