Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

فواد چوہدری وفاداریاں بدلنے اور دغا بازی کے ماہر ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی کرنے والے معافیاں مانگتے ہیں۔فواد چوہدری تو وفاداریاں تبدیل اور دغا بازی کے ماہر ہیں۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئےسعیدغنی نے کہاکہ عمران نیازی کے متعلق فواد چوہدری کے بیانات ٹی وی پر نہیں چلائے جاسکتے۔انہوں نے کہا کہ اب روتی ہوئی شکل بنا جھوٹ بولنے کا زمانہ ختم ہو چکا۔ڈوبتے ہوئے جہاز کو دیکھ کر چوہوں نے چھلانگیں لگانا شروع کردی ہیں۔ شروعات شہزاد اکبر نے کی ہے اب لمبی قطاریں لگیں گی۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری تو وفاداریاں تبدیل اور دغا بازی کے ماہر ہیں۔عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو کام کرنے نہیں دیا۔سندھ کا نیا بلدیاتی قانون عوام کی امنگوں کے مطابق ہے۔کراچی میں سندھ حکومت اربوں ڈالر کے ترقیاتی کام کروا رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے کراچی میں ایک بھی نیا منصوبہ مکمل نہیں کیا۔پی ٹی آئی نے کراچی کے گھروں اور ملوں کی گیس بند کردی ہے۔

Related posts

چیئرمین نیب نے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس 15 مارچ کو طلب کرلیا

Zaib Ullah Khan

لاہور: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

Hassam alam

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment