Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے فارن فنڈنگ نہیں لی، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کہتے ہیں پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس کے بارے میں تمام بینکوں نے لکھ کر دیا ہے کہ فارن فنڈنگ نہیں لی ۔تحریک انصاف کے لوگ جھوٹے الزامات عائدکرکے تماشا کرتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے سینیٹر پلوشہ خان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ صرف تحریک انصاف کا مسئلہ ہے، باقی جماعتیں تو پچاس پچاس سال پرانی ہیں، اس سے پہلے کبھی کسی جماعت پر الزام نہیں لگا۔

سینیٹرپلوشہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے ان لوگوں سے فنڈنگ لی جو آئین پاکستان کے خلاف ہے ۔ قوم نے ان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے، پاکستان کے خلاف ایک سازش کے طور پر تحریک انصاف کو لایاگیا، آج پاکستان دیوالیہ ہوچکا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤ ں کاکہناتھاکہ تحریک انصاف پر کسی جماعت نے نہیں بلکہ انکی اپنی ہی جماعت کے بانی رکن نے الزام لگایا، اب بلی تھیلے سے باہرآچکی ہے، ان کو کوئی نہیں بچا سکتا۔

پریس کانفرنس کے اختتام پرشہید ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹاگیا۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، ڈالر کی پرواز جاری

Nehal qavi

سندھ حکومت کا کراچی اور حیدر آباد میں پابندیوں کا اعلان

Rauf ansari

ڈپٹی اسپیکر نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں، شہبازشریف

Rauf ansari

Leave a Comment