Urdu
تازہ ترین دنیا

سعودی عرب میں کورو نا ایس او پیز کی پابندیاں ختم

ریاض:سعودی عرب میں سماجی فاصلے کے ساتھ نماز کی ادائیگی پر پابندی اٹھائے جانے کے بعد حرمین شریفین میں لگے اسٹیکرز ہٹا لیے گئے ۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت دیگر ہزاروں مساجد میں سماجی فاصلے کے ساتھ نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد تھی جس کو ہٹائے جانے پر دونوں مقدس مساجد سمیت سعودی عرب بھر میں مساجد میں سماجی فاصلے کے لئے لگائے گئے اسٹکرز کو ہٹا لیا گیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کورونا کی شدت میں نمایاں کمی ہوچکی ہے جس کے باعث پابندی کو ہٹایا گیا ہے تاہم ماسک پہننے کی پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

Related posts

الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،فواد چوہدری

ibrahim ibrahim

اسد عمر کو پارٹی کا نیا سیکریٹری جنرل بنا دیا گیا

Hassam alam

برطانوی وزیراعظم کی نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد

Rauf ansari

Leave a Comment