Urdu
کھیل

ثانیہ مرزا نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا

بھارتی ٹینس اسٹار اورپاکستانی کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزانے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔ ومبلڈن مکسڈڈبلزکے بعدثانیہ مرزانے کھیل کوخیرباد کہہ دیا۔ شاندارکیریئرمیں انہوں نے چھ ڈبلزگرینڈسلم جیتے۔

ثانیہ مرزا کوومبلڈن مکسڈڈبلز سیمی فائنل میں شکست کاسامناکرنا پڑا۔ اور یہی ان کے بیس سالہ کیریئرکاآخری میچ ثابت ہوا۔ثانیہ مرزا کاشمار ٹینس ڈبلزکی بہترین پلیئرز میں کیاجاتاہے۔ وہ ویمنزڈبلز میں عالمی نمبرایک کھلاڑی بھی رہیں۔ انہوں نے کلائی کی انجری کے بعدسنگلزٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اورشاندارکیریئرمیں تین ویمنز اورتین مکسڈڈبلزگرینڈ سلم ٹائٹل جیتے۔

انہوں نے ہم وطن مہیش بھوپتی کے ساتھ آسٹریلین اوپن اور فرنچ اوپن مکسڈڈبلزٹائٹل حاصل کیے۔ تاہم وہ کبھی ومبلڈن نہیں جیت سکیں۔ ثانیہ مرزا ویمنزٹینس میں بھارت کےہائیسٹ رینک پلیئررہیں۔ بے مثال کیریئر میں وہ ایک ملین ڈالرجیتنے والی واحد اور ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹائٹل حاصل کرنے والی دوسری بھارتی کھلاڑی ہیں۔

Related posts

بھارت نے پاکستان کو جیتنے کے لیئے 182 رنز کا ہدف دے دیا

Nehal qavi

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش سے متاثر

Hassam alam

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل جیت لیا

Hassam alam

Leave a Comment