Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جسٹس ثاقب نثار نے پانی کی اسٹوریج کے حوالے سے بہت کام کیا، صدر

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پانی کی قلت اور گلوبل وارمنگ پر قابو پانے کیلئے مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبی وسائل کے تحفظ اور مینجمنٹ کیلئے مزید تحقیق سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔حکومت ملک میں پانی کی بڑھتی ہوئی کمی کے مسئلہ کے حل کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔

پانی کے استعمال کے مؤثر نظام پر بین الاقوامی کانفرنس کا اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا ۔صدر مملکت عارف علوی،وفاقی وزیر شبلی فراز،انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل مارک سمتھ، انسٹیٹیوٹ کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر محسن حفیظ سمیت موسمیاتی اور آبی ماہرین نے شرکت کی۔

صدر مملکت عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کو گلوبل وارمنگ اور دیگر موسمیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ حکومت پانی کے ذخائرکی بہتری کیلئے کام کررہی ہے۔ زراعت کے شعبے میں پانی کا بہتر استعمال بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے پانی کی اسٹوریج کے حوالے سے بہت کام کیا۔ گلوبل وارمنگ بھی پانی کے ذخائرکیلئے مسئلہ ہے۔ پانی کے استعمال میں سب کو ذمہ داری کا احساس دلاناچاہیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ گلوبل وارمنگ اور دیگر موسمیاتی چیلنجز سے کم اور زیادہ بارشیں پریشانی کا باعث ہیں۔ بلوچستان میں سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹے ڈیم بن رہے ہیں تاکہ دوردراز علاقوں میں پانی کو ذخیرہ کیا جاسکے۔ پانی کے تحفظ کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات ناگزیر ہیں۔

Related posts

پی ڈی ایم سندھ کے کل اجلاس میں مولانا فضل الرحمان شریک ہونگے

Rauf ansari

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان

Hassaan Akif

کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید، پاک فوج کی تصدیق

Hassam alam

Leave a Comment