Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سعودی عرب نے پاکستان کی ترقی کیلئے ہمیشہ مدد کی، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی کی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرنہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مذہب، احترام، عقیدت اور بھائی چارے کا رشتہ ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کےساتھ اپنی سدا بہار دوستی پرفخر ہے۔سعودی عرب نے پاکستان میں سماجی ترقی کے لیے ہمیشہ فراخ دالانہ مدد کی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز کے لیے یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں مسلسل رابطے دونوں برادر ممالک میں تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب میں معاشی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Related posts

پاکستانی بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا الجزائر کا دورہ

Rauf ansari

علیم خان ملک دشمنوں سے مل گیا ہے، علی زیدی

Rauf ansari

ڈالرمزید مہنگا، 185 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

Rauf ansari

Leave a Comment