Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سعودی عرب نے پاکستان کی قرض ادائیگی 6 ماہ کیلئے موخر کردی

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان کے 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا قرضہ ری شیڈول کرتے ہوئے قرضوں کی ادائیگی آئندہ 6 ماہ کے لئے موخر کردی ہے۔

اسلام آباد میں سعودی عرب کا پاکستان کو قرضہ موخر کرنے کے معاہدے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق قرضہ موخر کرنے کے معاہدے کی تقریب میں سعودی سفیر موجود تھے ۔ سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے ڈی جی ڈاکٹر سعود ایاد نے دستخط کئے۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب جی 20 ممالک کے تحت پاکستان کو ریلیف دے گا۔سعودی عرب نے پاکستان کے 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا قرضہ ری شیڈول کر دیا اور قرضوں کی ادائیگی آئندہ 6 ماہ کے لئے موخر کر دی گئی ہے۔

Related posts

قومی اسمبلی: الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کا بل منظور

ibrahim ibrahim

رمضان پیکج ختم،اشیائےخوردونوش واپس مہنگی ہوگئی

Zaib Ullah Khan

گھریلو تنازعے پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک

Nehal qavi

Leave a Comment