Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سعودی حکومت پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر غور کرے گی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط اورمتنوع بنانے کا اعادہ کیاگیا ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کے دوران روڈ ٹو مکہ پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان “روڈ ٹو مکہ ” منصوبے کی ملک کے دیگر شہروں تک توسیع کی منتظر ہے۔

صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برادر ممالک کے مابین بہترین تعلقات کو باہمی مفاد کیلئے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔امید ہے کہ سعودی حکومت سزا پوری کرنے والے پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر غور کرے گی۔دونوں

ممالک کی ٹیکنیکل ٹیموں کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کے معاملے کو حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو افغانستان کے حالات پر ایک جیسے تحفظات ہیں ۔عالمی برادری افغان عوام کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے مدد کرے۔صدر مملکت نے او آئی سی کے 17 ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا جبکہ کورونا کے دوران 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی کرنے پر سعودی عرب کو سراہا
۔

Related posts

الیکشن کمیشن میں غیرحاضری، عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری

Rauf ansari

عمران جتنا خطرناک ہوسکتا ہے ہو کر دیکھ لیں، مراد علی شاہ

Zaib Ullah Khan

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر موخر

ibrahim ibrahim

Leave a Comment