Urdu
پاکستان تازہ ترین

سعودی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نور خان ائیر بیس راولپنڈی پر سعودی وزیر داخلہ کا اور ان کے وفداستقبال کیا۔ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگر حکام نے بھی سعودی وفد کا استقبال کیا۔

سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدل عزیر بن سعود بن نائف کیساتھ چھ رکنی اعلی سعودی حکام کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔

سعودی وزیر داخلہ اپنے پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پرایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچے ہیں۔ پاکستان اورسعودی عرب کے داخلہ امور کے وزراء کی اپنے وفد کے ہمراہ باضابطہ ملاقات آج وزارت داخلہ میں ہوگی۔

سعودی وزیر داخلہ اپنے دورےکے دوران صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ سعودی وزیر داخلہ آج وزارت داخلہ کا دورہ کرینگے، اپنے ہم منصب شیخ رشیداحمد سے وفد کے ہمراہ ملاقات کرینگے۔ علاقائی صورت حال سمیت، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور دیگراہم امور پر بات چیت کرینگے۔

Related posts

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

Hassam alam

عسکری ڈپارٹمنٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، عمران خان

Zaib Ullah Khan

پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کا روٹ تبدیل

Rauf ansari

Leave a Comment