Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار

اسٹیٹ بینک کی ٹریڈنگ ویب سائٹس اور ایپ سے محتاط رہنے کی ہدایت

کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان نے غیرقانونی آف شور فارن ایکسچینج ٹریڈنگ ویب سائٹس، موبائل ایپلی کیشنز اور پلیٹ فارمزکےخلاف ہدایت جاری کردیں۔

اسٹیٹ بینک نے غیرقانونی آف شور فارن ایکسچینج ٹریڈنگ ویب سائٹس، موبائل ایپلی کیشنز اور پلیٹ فارمز کے خلاف ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ ایسے پلیٹ فارمزکی ریگولیشن نہ تو اسٹیٹ بینک کرتا ہے اور نہ ایس ای سی پی اس لیے عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ محتاط رہیں ۔

اسٹیٹ بینک نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے پلیٹ فارمز کی مصنوعات اور خدمات خریدنے یا ان میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں ۔ایسی مصنوعات کی مثالوں میں فارن ایکسچینج ٹریڈنگ ، مارجن ٹریڈنگ ، کنٹریکٹ فار ڈفرینسز اور دیگر شامل ہیں ۔

آف شور فارن ایکسچینج ٹریڈنگ ویب سائٹس ، موبائل ایپلی کیشنز اور پلیٹ فارمز پاکستانی شہریوں کو مصنوعات اور خدمات فراہم کررہے ہیں۔ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سوشل میڈیا اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو اپنی مصنوعات اور خدمات خریدنے یا ان میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔

Related posts

پاکستان میں سب سے ریونیو کراچی دے رہا ہے،مصطفی کمال

ibrahim ibrahim

امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر کو قتل کرنے کی سازش: ایرانی شہری پر فرد جرم عائد

Hassam alam

شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 4لاکھ روپے برآمد

Rauf ansari

Leave a Comment