آرٹیکل تریسٹھ اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ‏حکومت نے آرٹیکل تریسٹھ اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ اور وفاداریاں تبدیل کرنے پر عدالت سے رائے مانگی جائے گی۔

ایک بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ‏حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل تریسٹھ اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل ایک سوچھیاسی کے تحت ریفرینس فائل کیا جائیگا، سپریم کورٹ سے رائے مانگی جائیگی کہ جب ایک پارٹی کے ممبران واضح طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں اور پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کریں تو ان کے ووٹ کی قانونی حیئثت کیا ہے؟ ‏کیا ایسے ممبران جو اپنی وفاداریاں معاشی مفادات کے بوجوہ تبدیل کریں ان کی نااہلیت زندگی بھر ہوگی یا انھیں دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہو گی سپریم کورٹ سے درخواست کی جائیگی کے اس ریفرنس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More