ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم،پرویز الہٰی وزیراعلی قرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیدی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز الہٰی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے حمزہ شہباز کی نئی کابینہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا جبکہ گورنر پنجاب کو آج ہی رات ساڑھے گیارہ بجے پرویز الہٰی سے وزارت اعلیٰ کا حلف لینے کی ہدایت کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More