Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

سپریم کورٹ:فل کورٹ بنانے کی تمام درخواستیں مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی تمام درخواستیں مسترد کردیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ معاملے کی بنیاد قانونی سوال ہے کہ ارکان اسمبلی کو ہدایت پارٹی سربراہ دے سکتا ہے یا نہیں، ڈپٹی اسپیکر کیس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے سنیں گے۔

فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے کیس میں فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کردی، فل کورٹ نہ بنانے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، تین رکنی بینچ ہی وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔

Related posts

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

ibrahim ibrahim

ہنگامہ آرائی،پی ٹی آئی کراچی قیادت کیخلاف مقدمات درج

ibrahim ibrahim

برطانوی ہائی کمشنر کی شیری رحمان کو کوپ 27 میں شرکت کی دعوت

Rauf ansari

Leave a Comment