Urdu
پاکستان تازہ ترین

چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام اکثریتی رائے سے مسترد

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کے نامزد ججز کے نام اکثریتی رائے سے مسترد کر دیے گئے، 4 کے مقابلے میں 5 ووٹ مخالفت میں آنے پر اجلاس ختم کردیا گیا۔

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ سپریم کورٹ کے لیے چیف جسٹس کے نامزد 5 ججز پر کمیشن میں اختلاف پیدا ہو گیا۔ جوڈیشل کمیشن کے ممبران میں ووٹنگ کروائی گئی، چیف جسٹس کے نامزد ججوں کے خلاف 5 ووٹ آئے۔ جس پر اجلاس کچھ کہے بغیر ختم کر دیا گیا۔

جسٹس فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود، اٹارنی جنرل، وزیر قانون نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے 3 ججز کے حق میں جبکہ 2 کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

Related posts

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

Hassam alam

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، اسد عمر

Rauf ansari

اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا، 80 سے زائد اراکین کے دستخط

Hassam alam

Leave a Comment