Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

سپریم کورٹ نے فل کورٹ کی تشکیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں وزیراعلی پنجاب سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بینچ میں شامل ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے وکیل عرفان قادر اور پرویز الہٰی کی طرف سے وکیل علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی نے عدالتِ عظمیٰ سے تمام بار کونسلز کی جانب سے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ سابق صدر سپر یم کورٹ بار لطیف آفریدی کا کہنا ہے کہ دستیاب ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دے کر تمام مقدمات کو یکجا کر کے سنا جائے۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے دورانِ سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا بہت احترام ہے، آپ کے مشکور ہیں کہ معاملہ ہمارے سامنے رکھا، آفریدی صاحب! یہ کیس ہمارے آرٹیکل 63 اے کی رائے کی بنیاد پر ہے، ہم فریقین کو سن کر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، ہم یک طرفہ فیصلہ نہیں کر سکتے۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا کہنا ہے کہ 10 سابق صدور کے کہنے پر فیصلہ نہیں کر سکتے، دوسری طرف کو سننا بھی ضروری ہے۔

سماعت میں وقفہ کردیا گیا ہے دوبارہ سماعت شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگی۔

Related posts

قانون کا پھندا عمران خان کے گلے میں آنے والا ہے، شرجیل میمن

Hassam alam

موجودہ حکومت ایک ڈیڑھ ماہ میں رخصت ہوجائے گی، عمران خان

Zaib Ullah Khan

اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیا ہو رہا ہے، عمران خان

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment