Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

مراد علی شاہ کی نا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت کےدوران سپریم کورٹ نے کہاہےکہ دوہری شہریت کے معاملہ پر نا اہلی مستقل ہوگی یا عارضی اس حوالے سے وکلاء معاونت کریں،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیےکہ سینیٹرز کی دوہری شہریت میں لارجر بینچ فیصلہ دے چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت کےدوران جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ درخواست گزار کا مؤقف ہے نا اہلی تاحیات ہوگی۔ شہریت ترک کرنے کا سرٹیفیکیٹ آجائے تو کیا نا اہل فرد الیکشن میں حصہ لے سکتا ہے۔ دوہری شہریت کے معاملہ پر نا اہلی مستقل ہوگی یا عارضی اس حوالے سے وکلاء معاونت کریں۔

مراد علی شاہ کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کے خلاف تیسری مرتبہ دوخواست دائر ہوئی ہے دوہری شہریت سے متعلق فیصلہ آنے پر استعفیٰ دیکر مراد علی شاہ نے دوبارہ الیکشن میں حصہ لیا۔ جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اس کا مطلب ہے نا اہلی کا سامنا کرنے میں آپ کے موکل عادی ہوگئے ہیں۔ سینیٹرز کی دوہری شہریت میں لارجر بینچ فیصلہ دے چکا ہے،عدالت نےکیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

Related posts

عمران خان کے 6 کروڑ اثاثے بڑھ گئے، 7 کروڑ کا قرض بھی اتار دیا

Hassam alam

صحافی اطہرمتین کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

ibrahim ibrahim

اسلام آباد میں فسادی مارچ کو داخل نہیں ہونے دینگے، وفاقی وزیر داخلہ

Rauf ansari

Leave a Comment