Urdu
پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ حمزہ کےلیے قائم مقام وزیر اعلیٰ کا لفظ استعمال نہیں کریں گے ایسے الفاظ استعمال کریں گے جو دونوں فریقین کو قابل قبول ہوں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت پر باتیں کرنا بہت آسان ہے، ججز جواب نہیں دے سکتے، حکومتی بنچز کو اپوزیشن کا احترام کرنا ہوگا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن نہ ہونے سے بہت نقصان ہوا ہے۔

اس سے قبل عدالت نے کیس کی سماعت آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کی تھی اور پرویز الہٰی کو حکم دیا تھا کہ وہ عمران خان سے رابطہ کرکے آدھے گھنٹے میں عدالت کو آگاہ کریں، جس کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی تو پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو عمران خان کی ہدایت سے متعلق آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حمزہ کو قائم مقام وزیراعلیٰ کے طور پر 17 جولائی تک قبول کیا ہے، عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی جی پولیس، پنجاب الیکشن کمشنر اور چیف سیکریٹری قانون پر عمل کریں۔

Related posts

سپریم کورٹ نےمونال ریسٹورنٹ کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا

ibrahim ibrahim

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 233 ارب روپے کے مقدمات زیر التوا ہیں، فوادچوہدری

Rauf ansari

وزیراعظم کراچی کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں، گورنر سندھ

Rauf ansari

Leave a Comment