Urdu
پاکستان تازہ ترین

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات تین جنوری سے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:این سی او سی نے موسم سرما کی تعطیلات دسمبر کی بجائے تین جنوری سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین اسد عمر کی زیر صدارت تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ این سی او سی کے مطابق تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن مکمل کرنے کے لیے تعطیلات تین جنوری سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چھٹیوں کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتیں جاری کریں گی۔

فیصلے کا اطلاق دھند اور شدید موسمی اثرات سے متاثر ہونے والے علاقوں پر نہیں ہوگا،سخت سرد موسم یا فوگ والے علاقوں میں چھٹیوں کا تعین صوبائی حکومتیں کریں گی۔ این سی اوسی کی جانب سے والدین سے گزارش کی گئی ہے کہ بچوں کی ویکسی نیشن کروائیں،اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی برائے صحت فیصلہ سلطان بھی شریک تھے۔

Related posts

باجوڑ:ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،2پولیس اہلکار شہید

ibrahim ibrahim

سعودی حکومت پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر غور کرے گی، صدر مملکت

Rauf ansari

منی لانڈرنگ کیس: شہبازشریف فیملی کیخلاف 100 گواہوں کی فہرست سامنے آگئی

Hassam alam

Leave a Comment