کیا آپ کو خوفناک فلمیں پسند ہیں تو پھر ہو جائیں تیار ہالی وڈ کی لرزہ خیز فلم سکریم 5 کا ٹریلر آگیا ہے۔ فلم چودہ جنوری کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش ہونے جارہی ہے ۔
سکریم 5 کے ٹریلر کا آغاز ایک لڑکی کی مانوس چیخ ٹروپ سے ہوتا ہے جس کو گھوسٹفیس قاتل کی طرف سے ایک ناگوار کال موصول ہوتی ہے، اس کے بعد نقاب پوش قاتل نے اس پر حملہ کیا ہے فلم میں نقاب پوش قاتل کے ایک کے بعد ایک لہو گرماتے مناظر ہیں۔