Urdu
تازہ ترین کھیل

دوسرا ون ڈے، نیدر لینڈ کا پاکستان کو 187 رنز کا ہدف

دوسرے ون ڈے میں نیدرلینڈ نے پاکستان کو جیتنے کے لیئے 187 رنز کا ہدف دے دیا۔

روٹرڈیم میں جاری دوسرے ون ڈے میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو جیت کے لیے ایک سو ستاسی رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر ڈچ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں نے پہلے میچ کی پلیئنگ الیون کوبرقرار رکھا۔

نیدرلینڈز کی ٹیم شروع سے مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔ ٹوم کوپر اور بیس ڈی لیڈے کی سنچری پارٹنرشپ سے نیدرلینڈز کو سہارا دیا۔ کوپر نے کیریئر کی دسویں نصف سنچری مکمل کرلی۔ دونوں کی مزاحمت ختم ہوئی تو پوری ڈچ ٹیم ایک سو چھیاسی رنز بناکر آوٹ ہوگئی حارث رؤف اور محمد نواز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Related posts

سعودی عرب میں اسلامی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش

Rauf ansari

پنجاب کے مختلف شہروں میں یوم عاشور پر موبائل سروسز بند رہیں گی

Hassam alam

شیریں مزاری کا اقوام متحدہ سے کشمیر میں جنگی جرائم کا نوٹس لینے کا مطالبہ

Rauf ansari

Leave a Comment