Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سیکرٹری سلامتی کونسل ازبکستان کا طورخم بارڈر اور کاکول اکیڈمی کا دورہ

اسلام آباد: سیکرٹری سلامتی کونسل ازبکستان نے وفد کے ہمراہ طورخم بارڈر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ہے۔ ازبک وفد کو سرحد پر غیرقانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے بارڈر ٹرمینل سے متعلق بریف کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک سلامتی کونسل کے سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل وکٹر مخمودوف نے وفد کے ہمراہ طورخم بارڈر اور کاکول اکیڈمی کا دورہ کیا ۔ مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ہمراہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک وفد کو سرحد پر غیرقانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے بارڈر ٹرمینل سے متعلق بریف کیا گیا۔ ازبک وفد نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔ازبک وفد نے انسداد دہشتگردی، قبائلی اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی کی کوششوں کو قابل قدر قرار دیا۔

Related posts

پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے معاملے کو سپریم کورٹ کا فل بینچ دیکھے، اعظم نذیر تارڑ

ibrahim ibrahim

قوم کے اربوں روپے بچائے،شہباز شریف

ibrahim ibrahim

برفباری اور طوفان سیاحوں کی اموات کا سبب بنے

Hassam alam

Leave a Comment