اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں صوبیدار منیر حسین، حوالدار بابو خان بھی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن غلام خان کلی کے علاقے میں کیا گیا، دہشت گرد مختلف کاروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ جبکہ علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری ہے۔
