اسلام آباد:سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ۔
آپریشن کے دوران ہونے والے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔
مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔