اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ٹانک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیاہے۔ آپریشن کے دوران ایک خود کش بمبار ہلاک ہوگیا۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبارہلاک ہوگیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
