Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سینیٹ:پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ہے،شورشرابہ میں ایوان مچھلی منڈی بن گیا،سینیٹر شیری رحمان نے کورم کی نشاندہی کردی،کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا۔

سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم نے کہا کہ پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سو فی صد بڑھ چکی ہیں،پاکستان میں صرف تین فی صد قیمتوں میں اضافہ ہوا،پوری دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے پٹرولیم لیوی پانچ روپے ٹیکس دو فیصد سے بھی کم ہے،وزیر اعظم نے عوام کو تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا ہے،چالیس لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرضے دیے جارہے ہیں،ذوالفقار بھٹو نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر کہا تھا عرب ممالک پٹرول کی قیمیتیں بڑھا دیں تو میں کیا کروں ۔

اجلاس کے دوران سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں کورم کی نشاندہی کردی، سینیٹ اجلاس کورم پورا نہیں نکلاُ،ایوان میں صرف سولہ ارکان موجود تھے،سینیٹ کا اجلاس پیر ساڑھے چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Related posts

ملک بھر میں کورونا کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

ibrahim ibrahim

مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

Rauf ansari

ملک میں کورونا سے مزید 2افراد انتقال کرگئے

Nehal qavi

Leave a Comment