Urdu
پاکستان تازہ ترین

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل سینیٹ سے بھی منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی سے منظور کردہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2022 سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا،اپوزیشن کے 42 کے مقابلے میں حکومت کے 43 ووٹ نکلے بل کی منظوری پر اپوزیشن کا شدید احتجاج۔ سینٹ اجلاس سوموار کو ساڑھے تین تک ملتوی کردیا گیا۔

بل پر رائے شماری کے وقت اے این پی کے سینیٹرعمرفاروق کاسی ایوان سے چلے گئے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی بل پیش کرنے کے حق میں ووٹ دیا،جب کہ دلاور خان نے حکومت کو ووٹ دیا۔بل پر رائے شماری کے وقت سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی ایوان سے غیر حاضر رہے۔اپوزیشن کے سینیٹر مشاہد حسین سید بھی کورونا کی وجہ سے ایوان میں موجود نہیں تھے۔ بل منظور ہونے پر چیئرمین سینیٹ نے اجلاس پیرتک کیلئے ملتوی کردیا۔ بل پر رائے شماری کے وقت سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی ایوان سے غیر حاضر رہے۔

Related posts

عبدالغفورحیدری کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

Rauf ansari

وزیراعظم سے اختلافات پر برطانوی وزیرخزانہ اور وزیر صحت مستعفی

Hassam alam

واشنگٹن اپنے سفارتی وعدوں کا احترام کرے، فلسطینی وزیراعظم

Rauf ansari

Leave a Comment