Urdu
پاکستان تازہ ترین

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سینیٹ میں بھی بجٹ پیش کردیا

اسلام آباد: فنانس بل 2022-23 سینیٹ میں بھی پیش کر دیا گیا ،بل کی کاپی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیش کی۔اس دوران اپوزیشن کا شور شرابہ تاہم چیرمین سینیٹ نے اراکین سے سات روز میں سفارشات طلب کر لی ۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا ۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے فائنانس بل کی کاپیاں ایوان بالا میں پیش کیں ۔اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کا شور شرابہ،بجٹ نا منظور کے نعرے ،سینیٹر فیصل جاوید نے بل کی کاپی پھاڑ کر ہوا میں اڑا دی ۔

چیئرمین سینیٹ نے بجٹ پر اراکین سے سفارشات سات روز میں طلب کر لیں اور اپنی شفارشات متعلقہ کمیٹی کو بھجوانے کا حکم دے دیا ۔چیرمین سینٹ نے کمیٹی سے دس روز میں رپورٹ مانگ لی ۔ سفارشات قومی اسمبلی کو بھجوائی جائیں گی ۔اجلاس پیر کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

Related posts

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع، حکومتی ارکان کا اسمبلی سےواک آؤٹ

Zaib Ullah Khan

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

Hassam alam

دو آپشن ہیں استعفیٰ دیں یا اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کروائیں، بلاول

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment