Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کرپشن میں اضافے پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع، بحث کروانے کا مطالبہ

اسلام آباد: اپوزیشن نے کرپشن میں اضافے پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرادی۔ تحریک میں معاملے پر ایوان بالا میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنینشنل کی رپورٹ کی گونج چھائی رہی ۔پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا کہ حکومت کا بیانیہ ہی کرپشن کے خلاف تھا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ہے۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں ترقی کے دعوے کرنے والی حکومت کی ادارہ جاتی کرپشن کی نشاندہی گئی ہے۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے اپوزیشن کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ایک ہیں۔کرپشن کا خاتمہ ہم نے کرنا ہے حکومت نے نہیں۔

اپوزیشن نے کرپشن میں اضافے کے معاملے پر سینیٹ میں تحریک التواء بھی جمع کروائی جس پر پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے دستخط ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا میں کرپشن کے معاملے سینیٹ میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Related posts

پاکستان کے سینئر اداکار رشید ناز انتقال کر گئے

Hassam alam

حمزہ شہباز اور ترین گروپ میں مائنس بزدار پر اتفاق

Zaib Ullah Khan

پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب،پولنگ جاری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment