Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سینیٹرکامران مرتضیٰ کاحکومت اور ٹی ایل پی معاہدے پر سینیٹ میں بحث کا مطالبہ

اسلام آباد: حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدے کا معاملہ ایوان بالا تک پہنچ گیا ہے۔جمعیت علمائےاسلام کے سینیٹر کامران مرتضی نے سینٹ میں معاہدے سے متعلق قرارداد جمع کروادی ہے۔

جمعیت علمائےاسلام ف کے سینیٹر کامران مرتضی نے حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدے کے حوالے سے سینٹ میں قرارداد جمع کروادی ہے ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان کن شرائط پر معاہدہ ہوا؟

ایوان بالا میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے معاہدے پر سینٹ میں بحث کرائی جائے۔ سینیٹر کامران مرتضی کا کہنا ہے کہ حکومت معاہدے کرلیتی ہے جن پر عملدرآمد نہیں ہوتا ہے ۔ عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں قوم کو اذیت کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔ اس تمام معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے۔

Related posts

پیکا ترمیمی آرڈیننس، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

ibrahim ibrahim

کراچی:گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 5 افراد زخمی

ibrahim ibrahim

عمران خان کا نیب ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment