Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب اور پرویزالہیٰ سے کوریا کے سفیرکی الگ الگ ملاقاتیں

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ سے جمہوریہ کوریا کے سفیر سوہ سنگ پیو نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی کوریا کے سفیر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور کوریا میں معاشی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دیاجائے۔جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کیلئے کوریا کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر کوریا کے سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ قاف کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ سے جمہوریہ کوریا کےسفیرسوہ سنگ پیو نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے ۔

دوران ملاقات چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پاکستان کوریا کے ساتھ تجارتی اورسرمایہ کاری کے تعلقات کووسعت دینےکاخواہشمندہے جبکہ جنوبی کوریا کے سفیر نےمختلف شعبوں میں پنجاب حکومت کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Related posts

وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل کی ملاقات

Hassam alam

ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کروانے سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج

Hassaan Akif

ملک بھر میں پی ایس او سمیت دیگر کمپنیوں کے اپنے پٹرول پمپ کھلے رہیں گے

Hassaan Akif

Leave a Comment