Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سروسز ہسپتال میں مریض کی ہلاکت کا معاملہ مزید الجھ گیا

لاہور : لاہور کے سروسز ہسپتال میں دوروز قبل مریض کی ہلاکت کا معاملہ مزید الجھ گیا۔

انکوئری رپورٹ میں غفلت ثابت ہونے کے باوجود پر ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں، اور ایم ایس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ ادھر ایم ایس کہتے ہیں ینگ ڈاکٹرز روز احتجاج کرنے آجاتے ہیں اور کام میں خلل ڈالتے ہیں۔

انکوائری رپورٹ میں چودہ جنوری کو ڈاکٹرز کی غفلت سے نوجوان کی ہلاکت کے باوجود ینگ ڈاکٹرز احتجاج ختم کرنے کا نام نہیں لے رہے۔ ایم ایس آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور ایم ایس سے معتعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر احتشام الحق کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز روز احتجاج کرنے آجاتے ہیں جس سے کام میں خلل آتا ہے۔ معاملے کی مزید انکوائری جاری ہے ۔ جو قصور وار ہو گا اسے سزا ضرور ملے گی۔

دوسری جانب محکمہ صحت کئی روز گزر جانے کے باوجود نہ تو انکوائری مکمل کر سکا اور ہی ذمہ داروں کا تعین ہوسکا ہے۔

Related posts

کے پی میں جے یو آئی کی حکومت کے وقت فواد چوہدری پیدا بھی ‏نہیں ہوئے تھے، حافظ حمد اللہ

Hassaan Akif

سیاسی جماعتیں ملک نہیں چلا سکتی، شیخ رشید

Rauf ansari

وزیر خارجہ 17مئی کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہونگے

Rauf ansari

Leave a Comment