Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کراچی: سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے۔سندھ میں صبح 5:30 بجے حیدرآباد، ٹھٹھہ، جامشورو، کوٹری، نوری آباد، سہون میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سندھ اورخیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سندھ میں حیدرآباد، ٹھٹھہ، جامشورو، کوٹری، نوری آباد، سہون میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کا مرکزکینجھرجھیل سے40کلومیٹردورشمال مغرب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی30کلومیٹر اور ریکٹراسکیل پرشدت3.3ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سوات، سیدوشریف، شانگلہ، بونیر، لوئردیر، اپردیر، چترال، مالاکنڈ اور بشام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش، گہرائی130کلومیٹر اور شدت3.8ریکارڈ کی گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے سوات، دیر، چترال میں محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت کم ہونے سے کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related posts

ہراسانی کیس، سندھ ہائیکورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک کی درخواست مسترد کردی

Rauf ansari

وزیراعظم عمران خان 4 روزہ دورے پر چین روانہ

Hassam alam

روس کا یو کرین پر حملہ، تیل اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں

Hassam alam

Leave a Comment