قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف سویڈن میں مظاہرے جاری

قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف سویڈن میں جمعرات سے مظاہرے جاری ہیں، سویڈش شہر نارکوپنگ میں پرتشدد مظاہروں کے دوران تین افراد پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

گذشتہ دنوں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی اور متعدد گاڑیاں نذر آتش کر دی گئی ہیں، پولیس کے مطابق ان کی چار گاڑیوں کو آگ لگائی گئی اور کم از کم چار پولیس افسران سمیت ایک شہری مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی ہوا، سعودی عرب نے سویڈن میں چند شدت پسندوں کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے خلاف اکسانے کی مذمت کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More