Urdu
ابتک اسپیشل تازہ ترین

شب برات مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھرمیں آج اہل ایمان شب برات مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔ شعبان المعظم وہ ماہ مبارکہ ہے جسے حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا مہینہ قراردیاہے۔ اس ماہ مبارکہ میں برکتوں اور رحمتوں والی شب برأت بارگاہ الہی کی جانب سے امت مسلمہ کے لیے خصوصی انعام واکرام ہے۔

شب برات ، مسلمانوں کے لئے گریہ زاری کی رات ،رب کریم سے تجدید عہد کی رات ہے، اللہ کے حضور اپنے گناہوں سے زیادہ سے زیادہ استغفار اور توبہ کی رات ہے۔ اسی رات نیک اعمال کرنے کا عہد اور برائیوں سے دور رہنے کا عہد دل پر موجود گناہوں سے زنگ کو ختم کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔حضرت ابو بکر صدیقؓ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک ﷺ نے فرمایا اے مسلمانو! شعبان کی پندرھویں رات کو عباد ت کے لئے جاگتے رہو اور اس کامل یقین سے ذکر و فکر میں مشغول رہو کہ اس مبارک را ت میں مغفرت چاہنے والوں کے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔

مسلمان اس رات رکوع وسجود، ذکراورکثرت نوافل سے گناہوں کی معافی اورشان کریمی سے خیروبرکت مانگتے ہیں ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول روایت ہے کہ اس رات میں عبادت کیاکرواوردن میں روزہ رکھاکرو۔اس رات اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اوراعلان ہوتاہے کون ہے جوگناہوں کی بخشش کروائے؟ کون ہے جورزق میں وسعت طلب کرے؟

رمضان المبارک سے وابستہ لیلہ القدر سے چالیس راتوں کی دوری پر فرزندان توحید کو حاصل یہ شب اللہ سے رجوع کا بہترین موقعہ ہے جب وہ اپنے عاجز بندوں کے لئے بخشش کا پروانہ لکھنے پر مائل ہوتا ہے۔

Related posts

شفقت محمود کا اسموگ کے باعث اسکولز بند نہ کرنے کا اعلان

ibrahim ibrahim

کورونا وبا کی شدت میں کمی، دو افراد جاں بحق

ibrahim ibrahim

اسد عمر کو پارٹی کا نیا سیکریٹری جنرل بنا دیا گیا

Hassam alam

Leave a Comment