مریم نواز نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی،شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات کیلئے انتھک کوششوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی، پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیرِاعلیٰ حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ ضمنی انتخابات کیلئے انتھک کوششوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماؤں اور ورکرز کا مشکور ہوں۔انہوں نے لکھا کہ میں ضمنی انتخابات کیلئے انتھک کوششوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور ورکرز کا مشکور ہوں۔ مریم نواز نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی، پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیرِ اعلی حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More