اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا، وزیراعظم نے متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی ،ملک بھر میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے،حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعظم نے عمل درآمد رپورٹ آج ہی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
