Urdu
پاکستان تازہ ترین

الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان لگ گیا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان لگ گیا،قوم نے الیکشن قبول نہ کیاتو بحران جنم لےگا۔ ملک میں شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور پورے ملک کی نظر الیکشن کمیشن پر ہے۔ الیکشن کمیشن میں 2 نئے اراکین کی تعیناتی کی گئی اور یہ فیصلہ قائد حزب اختلاف سے مل کر کیا جانا تھا جبکہ موجودہ قائد حزب اختلاف کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

اسلام آباد کے کشمیر ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان لگ گیا،قوم نے الیکشن قبول نہ کیاتو بحران جنم لےگا۔ ملک میں شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ان کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے لیے مردم شماری کرنا ضروری ہے لیکن تاحال مردم شماری نہیں کی گئی اور حلقہ بندیوں میں ازسرنو تبدیلیاں کی گئی ہیں، نئی حلقہ بندیاں ذاتی مقصد کے لیے کی گئی ہیں اور نئی حلقہ بندیوں کا فائدہ کس کو ہو گا یہ سب جانتے ہیں، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ موڈیز سے پاکستان سےمتعلق خبراچھی نہیں آئی، پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم تھا جو منفی ہوگیا ہے۔ موجودہ حکومت میں بحران مزید بڑھتا جا رہا ہے۔

Related posts

وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں

Rauf ansari

پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس جاری

ibrahim ibrahim

حنا ربانی کھر سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

Hassam alam

Leave a Comment