Urdu
پاکستان تازہ ترین

انتخابی اصلاحات کے نام پرالیکشن پرڈاکا مارا جا رہا ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کہتے ہیں اگر پنجاب کے منحرف ایم پی ایز کو ڈی سیٹ کیا جاتا ہے تو حمزہ شہباز اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے۔ وزیر اعلی’ نے ابتک جتنے فیصلے کیے ان کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔

فرخ حبیب کہتے ہیں عوام چوروں کودوتہائی اکثریت نہیں دیں گے۔ انتخابی اصلاحات کے نام پرالیکشن پرڈاکا مارا جا رہا ہے۔ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی مزید تحقیقات سے انکار کر دیا یہ سب سے بڑا این آر او ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے سامنے اپنا نقطہ نظر رکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں فوری الیکشن مسئلے کا حل ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ چوروں نے آج تک 4 فلیٹس کے ثبوت فراہم نہیں کیے،ان چوروں کو عوام دو تہائی اکثریت نہیں دیں گے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ انہیں عوام کی نہیں کیسزبند کرنے اوراین آراوکی فکر ہے۔ آج سب سے بڑا این آراو سامنے آگیا، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی مزید تحقیقات سے انکارکردیا۔

Related posts

وفاقی وزیر شبلی فراز پر نامعلوم افراد کا حملہ

Hassaan Akif

حکومت مضبوط ہے اور وفاق کو کوئی خطرہ نہیں ہے، فواد چوہدری

Hassam alam

حکومت کسی وقت بھی جا سکتی ہے، خواجہ آصف

Hassaan Akif

Leave a Comment