Urdu
پاکستان تازہ ترین

پرامن شفاف الیکشن چاہتے ہیں،شاہ محمود قریشی

ملتان: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ عابد شیر علی اور علی حیدر گیلانی ہر روز صبح سرکاری دفاتر میں جاکر چائے پیتے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اپنی وزارت کے حوس میں کچھ بھی کرسکتے ہیں اگرعوام زین کو ووٹ ڈالنا چاہتی ہے تو انتظامیہ رکاوٹ نہ بنے۔

ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرامن شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔ میں کسی سے رعایت نہیں مانگتا ،اگر حلقے کی عوام زین قریشی کو ووٹ دینا چاہتی ہے تو اتظامیہ رکاوٹ نہ بنیں اگر نہیں دینا چاہتی کو کوئی بات نہیں،کیا یہ الیکشن گیلانیوں کا ہےجو انہوں اپنی زندگی موت کا مسلہ بنایا ہوا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عابد شیر علی ایک شرارت کا نام ہے جس کو اسپیشل لندن نے ملتان الیکشن ہینڈل کرنے کے بھیجا گیا ہے اگر ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو الیکشن کمیشن کی ساخ کو دھچکا لگے گا،،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اپنی وزارت کے حوس میں کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کا غضہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی گئی ہےاگر ملک میں شفاف الیکشن کی روایت نہ پڑی تو جموریت خطرے میں پڑ جائے گی اس موقع پر سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی اور پاکستان سنی تحریک کےشاداب نقشبندی نے پی پی 217میں زین حسین قریشی کی حمایت کا اعلان کیا۔

Related posts

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی بی جے پی رہنماوں کے گستاخانہ بیانات کی مذمت

ibrahim ibrahim

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی تنخواہیں وصول کررہے ہیں، شازیہ مری

Rauf ansari

منی بجٹ کے منظور ہونے سے قبل ہی مہلک اثرات سامنے آنے لگے

Hassam alam

Leave a Comment