Urdu
پاکستان تازہ ترین

شاہ محمود کی جنوبی پنجاب صوبے کیلئے اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کردی، کہتے ہیں سیاسی جماعتیں کی سنجیدگی سے جنوبی پنجاب صوبہ حقیقت کا روپ دھارسکتا ہے، نون لیگ مین جانشینی کی کشمکش پائی جا رہی ہے،کچھ شہبازشریف توکچھ مریم نوازکے حامی ہیں بعض اراکین نان شریف کوآگے لانا چاہتے ہیں ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانا وزیراعظم کا عوام کے ساتھ وعدہ ہے اگرپیپلز پارٹی جنوبی پنجاب پرسنجیدہ ہے توبات چیت کرنے کیلئےتیارہیں، نون لیگ سے بھی گذارش ہوگی کہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ اگرتین بڑی جماعتیں، سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہیں تو خیبرپختونخواہ اوربلوچستان کی جماعتیں بھی بل کی حمایت پرتیارہو جائیں گی، جس سے جنوبی پنجاب صوبہ ایک حقیقت کا روپ دھارسکتا ہے۔

Related posts

لاہور دھماکا، شہبازشریف، مریم نواز، چوہدری شجاعت اور پرویزالہیٰ کی مذمت

Rauf ansari

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ماہ کے کم ترین سطح پر آگئے

Hassam alam

جہانگیر ترین 16 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے

Hassam alam

Leave a Comment